حیدرآباد۔18نومبر (اعتماد نیوز)تلنگانہ میں کسانوں کی خود کشی کے واقعات
میں مسلسل اضافہ کے بعد آج تلگو دیشم پارٹی کے ارکان اسمبلی نے خودکشی کرنے
والے کسانوں کے افراد خاندان کے ساتھ اندرا پارک پر احتجاج کیا۔ اس موقع
پر تلگو دیشم رکن اسمبلی ایرا
بلی دیاکر راؤ نے الزام لگایا کہ ٹی آر ایس
حکومت کسانوں کو بری طرح نظر انداز کرنے کی وجہ سے ہی تلنگانہ میں خودکشی
کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے خودکشی کرنے والے
کسانوں کے افراد خاندان کو فی کس 10لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا مطالبہ
کیا۔